بھارتی ٹیم میں بھی قیادت کے خواہشمندوں کی لائن لگ گئی

روہت کی ریٹائرمنٹ کو دیکھتے ہوئے کئی سینئیرز نے کپتان بننے کی آس لگالی


ویب ڈیسک January 01, 2025

ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں کلین سوئپ اور آسٹریلیا میں پے در پے شکستوں نے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کے انٹرنیشنل کیرئیر کو اختتام پذیر کردیا ہے، وہ سڈنی ٹیسٹ میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے۔


پاکستانی ٹیم میں کپتانی کو لیکر جھگڑوں کی خبریں بنانے والے بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ اب روہت شرما کے جانے پر کئی کھلاڑی سینئیر کی موجودگی کے باوجود قائدانہ کردار کے خواہشمند ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیسٹ کپتان کے طور پر روہت شرما کے جانشین کی تلاش زوروں پر ہے تاہم مستقبل کے حوالے سے ابتک کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے، ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں روہت کی غیرموجودگی میں جسپریت بمراہ نے ٹیم کی کپتانی کے فرائض نبھائے تاہم روہت کے جانے پر ڈریسنگ روم میں متعدد کھلاڑی قائدانہ کردار کے خواہشمند ہیں۔

مزید پڑھیں: پے در پے شکستوں نے روہت شرما کو ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کردیا 

روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسپریت بمراہ کو کپتانی دیئے جانے کا امکان کم ہے تاہم انڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ٹیم کے ایک مخصوص کھلاڑی نے 'عبوری کپتانی' اپنا نام بطور مسٹر فکس اِٹ تجویز کیا ہے تاکہ موجودہ صورتحال اور ڈریسنگ روم کے ماحول پر قابو پایا جاسکے۔

کپتانی کے عزائم ظاہر کرنے والےکھلاڑی سے ٹیم کے نوجوان قیادت کے امیدوار زیادہ متاثر نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: "بس بہت ہوگیا" ہیڈکوچ گوتم گمبھیر نے کھلاڑیوں کو کھری کھری سنادیں

تاہم رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ مذکورہ عبوری کپتانی کا امیدوار کون ہے لیکن کھلاڑی ٹیم کے سینئرز پلئیرز میں شمار ہوتے ہیں۔ 

مزید پڑھیں: باکسنگ ڈے ٹیسٹ؛ آسٹریلوی اخبار نے روہت شرما کو ''روتو کپتان'' قرار دیدیا

دوسری جانب طویل مدتی ٹیسٹ کپتانی کیلئے بمراہ واحد انتخاب ہوسکتے ہیں تاہم رشبھ پنت اور کے ایل راہول بھی کپتانی کیلئے فیورٹ دیکھائی دے رہے ہیں۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں