غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف وزیراعظم کا آج ملک میں یوم سوگ کا اعلان

غزہ کے مظلوموں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج قومی پرچم بھی سرنگوں رہے گا


ویب ڈیسک July 24, 2014
وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے فلسطینیوں کے لیے 10 لاکھ ڈالر امداد کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف وزیراعظم نواز شریف نے آج ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواشریف نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام پر آج جمعتہ الوداع کو ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ اس موقع پر غزہ کے مظلوموں سے اظہار یکجہتی کے لیے قومی پرچم بھی سرنگوں رہے گا۔ وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے فلسطینیوں کے لیے 10 لاکھ ڈالر امداد کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے اس سے قبل بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی بیان جاری کیا گیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو مسلمہ اُمہ کی خاموشی نے نہتے فلسطینیوں پر جارحیت کا موقع دیا ہے جبکہ دوسری جانب غزہ پر اسرائیل کی بمباری بھی جاری ہے جس میں اب تک 735 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں