بیٹی کی شادی کے اخراجات؛ انوراگ کشپ کیوں ہوئے پریشان؟

انوراگ نے بتایا کہ ان کی بیٹی کی شادی کے اخراجات ان کی چھوٹی فلموں کے بجٹ سے زیادہ ہیں


ویب ڈیسک January 01, 2025

بھارتی فلم ساز انوراگ کشپ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی عالیہ کی شادی کے اخراجات پورے کرنے کےلیے زیادہ سے زیادہ کام کیا۔

بالی ووڈ کے ہدایت کار انوراگ کشپ کی بیٹی عالیہ کیشپ کی شادی گزشتہ دنوں شین گریگویئر کے ساتھ انجام پائی تھی۔ انوراگ نے بتایا تھا کہ ان کی بیٹی کی شادی کے اخراجات ان کی چھوٹی فلموں کے بجٹ سے زیادہ ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں انوراگ کشپ نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے اپنی بیٹی کی شادی کے اخراجات پورے کرنے کےلیے اداکاری کی زیادہ کلاسیں دیں اور زیادہ سے زیادہ فلمیں بنائیں۔ کیونکہ ان جیسا فلم ساز زیادہ پرتعیش تقریبات کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

انوراگ نے کہا کہ اس طرح کی تقریب کے غیر معمولی اخراجات کو برداشت کرنا آسان نہیں تھا۔ بہرحال اب وہ خود کو پرسکون محسوس کررہے ہیں کہ شادی ختم ہوگئی ہے۔

فلم ساز نے اپنے مستقبل کے پلان بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ہدایت کاری سے وقفہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں، اس کے بجائے اب وہ خود آرام کرنے اور فلموں سے لطف اندوز ہونے پر توجہ مرکوز کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں