مونی رائے نیو ائیر پارٹی کے بعد لڑکھڑا کر گِر گئیں، اداکارہ نشے کی حالت میں تھیں؟

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ نشے میں دھت ہیں اس لئے چل بھی نہیں سکتیں


ویب ڈیسک January 01, 2025

بھارتی اداکارہ مونی رائے نیو ائیر پارٹی کے بعد گھر روانہ ہوتے ہوئے خود کو سنبھال نہ سکیں اور لڑکھڑا کر گِر گئیں۔

سوشل میڈیا پر مونی رائے کی گزشتہ شب کی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مونی اپنے سیکیورٹی گارڈز اور ساتھی اداکارہ دیشا پٹانی کے ہمراہ موجود ہیں اور اپنی گاڑی کی طرف پڑھ رہی ہیں۔

اس موقع پر میڈیا کا ہجوم بھی موجود تھا مونی رائے اپنی گاڑی کی جانب تیزی سے بڑھتے ہوئے خود کو سنبھال نہ پائیں اور گِر گئیں ساتھ موجود شخص نے انہیں فوری اُٹھایا اور انہیں سہارا دیتے ہوئے گاڑی میں لے جاکر بیٹھا دیا۔

سوشل میڈیا پر مونی کی یہ ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے نئے سال کی خوشی میں ضرورت سے زیادہ شراب پی رکھی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ بےقابو ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں