سال نو کا جشن منانے پر بھارتی کرکٹرز تنقید کی زد میں

ناقدین نے اپنے ہی کھلاڑیوں کو ٹرولنگ کا نشانہ بناڈالا


ویب ڈیسک January 01, 2025

آسٹریلیا میں پے در پے شکستوں اور ناقص کارکردگی کے باوجود بھارتی ٹیم کے کھلاڑی سال نو کا جشن منانے سڈنی پہنچ گئے۔


بارڈر گواسکر ٹرافی کے 5ویں اور آخری ٹیسٹ کیلئے بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں موجود ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیریز کے آخری میچ سے قبل بھارتی کھلاڑیوں نے سڈنی میں سال 2025 کا شاندار استقبال کیا، جس کی تصاویر مڈل آرڈر بیٹر سرفراز خان نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر شیئر کیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم میں بھی قیادت کے خواہشمندوں کی لائن لگ گئی

تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد بھارتی ٹیم کے مداحوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا اور تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سال نو کا جشن منانے سے بہتر تھا کہ ٹیم پریکٹس کرتی اور مورال بلند کرتی۔

وائرل ہونیوالی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز خان کے علاوہ شبھمن گل، رشبھ پنت، محمد سراج، ہرشیت رانا کو سڈنی اوپیرا ہاؤس میں سال نو کا استقبال کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: "بس بہت ہوگیا" ہیڈکوچ گوتم گمبھیر نے کھلاڑیوں کو کھری کھری سنادیں

دوسری جانب میلبرن ٹیسٹ میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کھیلنے کی امیدوں کو بڑا دھچکا لگا ہے اور انکے فائنل کھیلنے امیدیں اب دیگر ٹیموں کے نتائج پر منحصر کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں: پے در پے شکستوں نے روہت شرما کو ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کردیا 

ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا ٹیسٹ کیرئیر بھی اختتام پذیر ہونے کے دھانے پر ہے جبکہ ڈریسنگ روم اور قیادت کیلئے ٹیم میں پھوٹ پڑچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں