معروف اداکار کے سکیورٹی گارڈ سے کپل شرما کو تھپڑ پڑنے کا انکشاف

دونوں نشے میں تھے اور گھر کے باہر ہنگامہ کر رہے تھے، کے آر کے کا دعویٰ


ویب ڈیسک January 01, 2025

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور کامیڈین کپل شرما کا اداکار و فلمی ناقد کمال راشد خان (کے آر کے) کے گھر ہنگامے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے نتیجے میں کے آر کے کے سکیورٹی گارڈ نے کپل کو تھپڑ مارا۔

کے آر کے نے اپنے یوٹیوب چینل پر بتایا کہ یہ واقعہ 2012 یا 2013 کے آس پاس کا ہے، جب میکا سنگھ اور کپل شرما ان کے ممبئی والے گھر پہنچے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دونوں نشے میں تھے اور گھر کے باہر ہنگامہ کر رہے تھے۔

کے آر کے نے کہا، ’’میرے سکیورٹی گارڈ نے انہیں اندر جانے سے روکا، لیکن وہ تصویر کھنچوانے اور مجھ سے ملنے کا اصرار کرتے رہے۔ آخر کار، گارڈ نے انہیں تھپڑ مار کر باہر نکال دیا۔‘‘

میکا سنگھ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کپل شرما کے آر کے سے شدید ناراض تھے اور انہیں مارنے کے ارادے سے ان کے گھر گئے۔ تاہم، کے آر کے گھر پر موجود نہیں تھے۔ میکا کے مطابق، ’’کپل نے وہاں ہنگامہ کیا اور ان کے گھر کے شیشے توڑ دیے۔‘‘

کے آر کے نے مزید بتایا کہ اگلے دن میکا سنگھ نے معذرت کی، اور معاملہ وہیں ختم ہو گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں