حکومت سے مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی کے مطالبات سامنے آگئے

پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی نے پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کرلیا ہے، ذرائع


ویب ڈیسک January 01, 2025
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ہوچکا ہے—فوٹو: فائل

اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت سے مذاکرات کرنے والی اپنی کمیٹی کے لیے چارٹرآف ڈیمانڈ تیار کر لیا ہے جو حکومتی ٹیم کے سامنے رکھے جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی نے پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کرلیا ہے اور کمیٹی نے بانی چئیرمین کی ہدایت کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے مطالبات کی فہرست بنائی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے مختصر چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کیا ہے، جس میں پی ٹی آئی نے صرف دو مطالبات رکھے ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے پہلا مطالبہ تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور 2 جنوری کو ہو گا، نوٹیفکیشن جاری

مزید بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کا حکومت سے دوسرا مطالبہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کل کے مذاکراتی اجلاس میں پی ٹی آئی کے تمام کمیٹی اراکین شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان 23 دسمبر کو قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی ثالثی میں ہوئے تھے اور دونوں فریقین کی جانب سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

بعد ازاں پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان 2 جنوری کو مذاکرات کا دوسرا دور شیڈول کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں