ملک میں رجب المرجب کا چاند نظر آگیا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اسلام آباد میں اجلاس، پہلی رجب دو جنوری 2025 کو ہوگی

اجلاس میں چاند کی رویت کا فیصلہ اور اعلان کیا جائے گا:فوٹو:فائل

پاکستان میں رجب المرجب 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا۔

ایکسیریس نیوز کے مطابق رجب کا چاند دیکھنے کیلیے اسلام آباد میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس ہوا۔

اس کے علاوہ کراچی، کوئٹہ، لاہور، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے رجب المرجب 1446 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ یکم رجب المرجب 2جنوری کو ہوگی۔

Load Next Story