پی ٹی آئی کی حکومت عملاً تحریک ناانصاف کا کردارادا کر رہی ہے، امیر جماعت اسلامی کے پی

بلدیاتی نمائندوں پر وحشیانہ لاٹھی چارج اور شدید آنسوگیس شیلنگ فسطائیت کی بدترین مثال ہے، عبدالواسع


ویب ڈیسک January 01, 2025
جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کے مطابق پشاور پولیس نے مظاہرین پر بدترین تشدد کیا—فوٹو: فائل

پشاور:

جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی کے امیرعبدالواسع نے پشاور میں احتجاج کرنے والے بلدیاتی نمائندوں پر صوبائی حکومت کی جانب سے بدترین لاٹھی چارج کو فسطائیت کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔

صوبائی دارالحکومت پشاور میں بلدیاتی نمائندوں پر صوبائی حکومت کی بدترین لاٹھی چارج پر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کا بلدیاتی نمائندوں پر وحشیانہ لاٹھی چارج اور شدید آنسوگیس شیلنگ فسطائیت کی بدترین مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت وفاق کے خلاف احتجاج کرتی ہے اور اپنے صوبے میں خود اپوزیشن پرظلم کر رہی ہے، صوبائی حکومت نے تین سال سے بلدیاتی نمائندوں کے فنڈزروک کر انہیں دیوار سے لگایا ہوا ہے۔

امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی نے کہا کہ تین سال سے صوبے کا ترقیاتی عمل رکا ہوا ہے، صوبہ بھر کےمیئرز، تحصیل اور یونین چئیرمین اورمنتخب بلدیاتی نمائندے سرپااحتجاج ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عملاً تحریک نا انصاف حکومت کا کردارادا کررہی ہے، صوبائی حکومت نے اپنے تحصیل چئیرمینوں کو فنڈزجاری کیے ہیں جبکہ اپوزیشن کے فنڈزروک رکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کے فنڈز روک کرتحریک انصاف کی صوبائی حکومت عوامی مینڈیٹ کی توہین کررہی ہے، صوبے کے بلدیاتی نمائندے کئی دنوں سے پشاور میں سراپا احتجاج ہیں۔

عبدالواسع کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت عوام کے منتخب نمائندوں کے پرامن احتجاج سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے، صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لے اور بلدیاتی نمائندوں کو فی الفور فنڈزجاری کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں