غزہ سے اظہار یکجہتی، نئے سال کے پہلے روز استنبول میں ہزاروں افراد جمع

فلسطین کے حامی 300 سے زائد ترک گروپس نے غزہ سے اظہار یک جہتی کے لیے مظاہرہ کیا


ویب ڈیسک January 01, 2025
مظاہرین سے ترک صدر کے بیٹے نے خطاب کیا—فوٹو: اے پی

ISTANBUL:

ترکیے کے مشہور گلاتا پل میں نئے سال پہلے ہزاروں افراد نے جمع ہو کر غزہ سے اظہار یک جہتی کیا اور اسرائیلی وحشیانہ مظالم کی مذمت کی۔

خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے حامی 300 سے زائد گروپس کا اتحاد نیشنل ول پلیٹ فارم کے زیراہتمام گلاتا پل پر جمع ترک شہری اپنا قومی پرچم اور فلسطین کا پرچم لہرا رہے تھے اور فری فلسطین کے نعرے لگا رہے تھے۔
مظاہرین سے ترک صدر رجب طیب اردوان کے بیٹے بلال اردوان نے خطاب کیا اور غزہ کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے اسرائیل کی بدترین کارروائیوں کی مذمت کی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں شام سے سابق صدر بشارالاسد کی بے دخلی کا بھی حوالہ دیا۔

بلال اردوان کا کہنا تھا کہ شام کے مسلمان پرعزم تھے اور تحمل کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں انہیں کامیابی ملی، شام کے بعد غزہ بھی جاری محاصرے سے جیت کر نکلے گا۔

رپورٹ کے مطابق احتجاج کی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہزاروں افراد جمع ہیں جو گلاتا پل سے لے کر قریبی اضلاع ایمینونو اور سیرکیسی تک پھیلے ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں