کراچی؛ پی آئی بی کالونی میں دو بہنوں کا اکلوتا بھائی پتنگ اڑاتے ہوئے چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق

جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 12 سالہ صبیح الدین ولد عاطف الدین کے نام سے کی گئی


اسٹاف رپورٹر January 01, 2025
فوٹو- فائل

کراچی:

پی آئی بی کالونی میں 12 سالہ بچہ پتنگ اڑاتے ہوئے چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق ہوگیا، متوفی دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کالونی کراچی سینٹر کی چوتھی منزل سے گر کر ایک بچہ جاں بحق ہوگیا، متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 12 سالہ صبیح الدین ولد عاطف الدین کے نام سے کی گئی، جاں بحق ہونے والے بچے کے تایا آصف نے بتایا کہ متوفی بچہ کراچی سینٹر کے برابر میں واقع جیون سینٹر میں گراؤنڈ فلور کا رہائشی  دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، متوفی بچے کے والد آن لائن موٹرسائیکل چلانے کا کام کرتے ہیں۔

واقعے کے وقت بچہ کراچی سینٹر کی چھت پر پتنگ اڑانے گیا تھا چوتھی منزل سے گرنے پر بچے کو فوری  طور پر رکشے میں ڈال کر لیاقت نیشنل اسپتال لے گئے جہاں سے انہوں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد جناح اسپتال کے  لیے ریفر کر دیا تھا، بچے کو جناح اسپتال لے جایا گیا جہاں پہنچ کر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اللہ کو پیارا ہوگیا۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد بچے کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں