کراچی نمائش دھرنے سے گرفتار 19 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

ملزمان کو پتھر کس نے دیئے؟ کیا بوری بھر کر رکھی ہوئی تھی؟ ملزمان کا ریمانڈ نہیں بنتا چالان پیش کیا جائے، عدالت


کورٹ رپورٹر January 01, 2025

کراچی:

انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے پارا چنار کے معاملے پر نمائش چورنگی دھرنے سے گرفتار 19 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

کراچی میں انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے روبرو پولیس نے نمائش چورنگی سے گرفتار 19 ملزمان کو پیش کیا ان میں 4 کم عمر بھی ہیں۔

ملزمان میں اصغر شہیدی، حامدعلی، زاہد حسین، سید عباس، احمد علی، محمدعباس، ایان، حنان، نثار حسین، صادق علی، حمزہ، سہیل عباس، زین، حسن رضا، صادق علی، ایوب، صدیق، شایان، شکیل شامل ہیں۔

تفتیشی افسر افتخار احمد نے کہا کہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، 3 پولیس اہلکار ملزمان کے پتھراؤ سے زخمی ہوئے، ملزمان کا 14 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان کا ریمانڈ نہیں بنتا مقدمے کا چالان پیش کیا جائے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمان کو پتھر کس نے دیئے؟ کیا بوری بھر کر رکھی ہوئی تھی؟

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ریاست کے خلاف بلوے کی اجازت نہیں دی جاسکتی اپنےحق کے لیے احتجاج کریں لیکن حق کے لیے قانون کو ہاتھ میں نہ لیں، پولیس کی عزت کریں، پولیس کی وجہ سے ہم سب محفوظ ہیں۔

بعدازاں عدالت نے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں