سائنسدانوں کی انسانی خون سے مریخ پر بستیاں بسانے کی انوکھی منطق

مریخ پر مستقبل کے مسکن بنانے کے لیے انسانی خون ایک اہم جزو کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، سائنسدان


ویب ڈیسک January 02, 2025

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مریخ پر مستقبل کے مسکن بنانے کے لیے انسانی خون ایک اہم جزو کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

بستیاں بسانے کے لیے زمین سے مریخ تک سامان کا بھیجا جانا ناقابلِ عمل ہے۔ زمین سے 6 کروڑ 20 لاکھ کلومیٹر فاصلے پر موجود اس سیارے کے وسائل کو استعمال کرنا ہی اس مسئلے کا واحد حل ہے۔

یونیورسٹی آف تہران میں کی جانے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مریخ کی مٹی کو انسان کے خون میں موجود پلازما سے حاصل ہونے والے پروٹین سیرم البومِن کے ساتھ ملا کر ’آسٹروکریٹ‘ بنایا جا سکتا ہے۔

آسٹروکریٹ ایک پروٹین سے بنایا گیا سیمنٹ ہے جو اپنے اندر انتہائی مضبوطی رکھتا ہے۔ تجربہ گاہوں میں کی جانے والی آزمائشوں کے مطابق یہ مریخی کنکریٹ کے متبادل سے 300 گُنا زیادہ مضبوط ہے۔

واضح رہے ماضی میں رومی بھی مارٹر میں خون کا استعمال کیا کرتے تھے۔

یہ خیال صرف خون تک محدود نہیں۔ محققین کے مطابق مریخ پر بسنے والے اس کام کے لیے پیشاب، پسینا اور آنسو بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ مرکبات اپنے اندر کاربیمائڈ رکھتے ہیں جو سیمنٹ کی جوڑنے کی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں۔

مریخ پر بسائی جانے والی بستیوں کے لیے آسٹروکریٹ عملی فوائد رکھتا ہے:

  • اس کی وجہ سے زمین سے بھاری سامان لے جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
  • یہ بسنے والوں کے جسم کے قدرتی وسائل پر انحصار کرتا ہے۔
  • مریخ کے ماحول میں پائے دار مسکن فراہم کرتا ہے۔

تاہم، اس طریقہ کار کے کچھ مضمرات بھی ہوسکتے ہیں۔ جس میں سب سے بڑا تواتر کے ساتھ خون عطیہ کرنے سے وہاں بسنے والوں کی صحت کا کمزور ہونا ہے۔

تبصرے (1)

ALI | 2 days ago | Reply Let them discover the hidden information beneath the earth and oceans. Let them find the solution of war hunger poverty injustice and many other ailments that have occupied our PLANET EARTH like an Octopus... Idiots
کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں