پارا چنار میں پشاور کے نوجوان کا بہیمانہ قتل، سر دھڑ سے جدا کردیا گیا

مقتول بیمار بیٹے کی دوا لینے کیلیے پارا چنار گیا تھا، نامعلوم افراد نے بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا


ویب ڈیسک January 02, 2025
فوٹو فائل

پشاور:

خیبرپختونخوا کے ضلع پارا چنار میں پشاور سے تعلق رکھنے والے ندیم نامی شہری کو بے دردی کے ساتھ قتل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پارا چنار کے علاقے سدہ لوئر کرم میں ندیم نامی پشاور کے ایک مسافر کو نامعلوم افراد نے قتل کر کے اسکا سر کاٹ کر پھینک دیا۔

 اہلخانہ کے مطابق مقتول ندیم بیمار بچے کیلئے دوائی لینے سدہ گیا تھا۔ ندیم کے قتل پر گھر کی اطلاع پہنچی تو صف ماتم بچھ گئی جبکہ بیوہ نے متعلقہ اداروں سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں