بلدیاتی نمائندوں کے مطالبات تسلیم، عملدرآمد کیلیے احکامات جاری کر دیے گئے، بیرسٹرسیف

رولز میں ترامیم کی منظوری دی جا چکی ہے اور اعزازیہ کے بقایاجات محکمہ خزانہ نے جاری کر دیے ہیں، مشیراطلاعات


ویب ڈیسک January 01, 2025

پشاور:

مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کے مطالبات تسلیم کر لیے گئے اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ان پر عملدرآمد کے لیے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔

مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ رولز میں ترامیم کی منظوری دی جا چکی ہے اور اعزازیہ کے بقایاجات محکمہ خزانہ نے جاری کر دیے ہیں جبکہ ویلیج و نیبرہوڈ کونسلز کے سابقہ دور کے فنڈز کو ترقیاتی کاموں پر خرچ کرنے کی ہدایات بھی جاری کی جا چکی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کرایہ اور اعزازیہ کے لیے حال ہی میں اضافی فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔

 یرسٹرسیف نے اپنے بیان میں کہا کہ بلدیاتی نظام کے استحکام کے لیے تحصیلوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے دفاتر قائم کیے جا رہے ہیں مطالبات تسلیم ہونے کے باوجود احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنا مناسب نہیں ہے جبکہ پرامن احتجاج کے لیے پہلے سے جگہ مختص ہے لیکن آج مظاہرین نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

مشیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ریڈ زون میں ہائی کورٹ، سول سیکرٹریٹ، اور عسکری تنصیبات کی موجودگی کے تناظر میں احتجاج کی کسی صورت اجازت نہیں ہے احتجاج کی آڑ میں زور زبردستی کی اجازت نہیں ہے۔

مشیراطلاعات نے مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ وہ پرامن انداز میں اپنا نقطہ نظر پیش کریں حکومت کے دروازے ان کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں