جرمنی کے دارالحکومت برلن میں سال نو کی تقریب میں بھگڈر مچنے سے ہلاکتوں کی تعداد پانچ تک پہنچ گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق برلن میں سال نو کی تقریب میں افرا تفری اور بھگڈر مچنے کیوجہ سے ہلاکتوں اور درجنوں شہریوں کے زخمی ہونے کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں۔
مشتعل افراد نے غم و غصے کی حالت میں پولیس اور فائر فائٹرز پر حملے کیے جس کے نتیجے میں 30 رضاکار و اہلکار زخمی ہوئے۔
پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام پر 400 افراد کو حراست میں لے لیا۔ سال نو کی آمد پر ہونے والی آتش بازی کے باعث متعدد مقامات پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔