کراچی: لوٹ مار کے مختلف واقعات میں تین افراد زخمی

زخمیوں کی شناخت 23 سالہ زاہد، 28 سالہ سید رضا عباس اور 45 سالہ زاہد سے ہوئی


اسٹاف رپورٹر January 02, 2025
(فوٹو: فائل)

کورنگی انڈسٹریل ایریا اور اور اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران فائرنگ کر کے 3 افراد کو زخمی کر دیا۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا اور اور اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران فائرنگ کر کے 3 افراد کو زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے بلال چورنگی پر نجی کمپنی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 23 سالہ زاہد ولد عمر زادہ کے  نام سے کی گئی ، فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے ملیر ایکسپریس وے روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔زخمی ہونے والے شخص کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 28 سالہ سید رضا عباس ولد کوثر علی عباس کے نام سے کی گئی ۔ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر پیش آیا ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اقبال مارکیٹ کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ رحمت چوک کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ زاہد ولد نیاز علی کے نام سے کی گئی ، فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں