شیرشاہ عالمگیر روڈ پر 40 سالہ شخص بجلی کے پول پر لگے پی ایم ٹی میں پھنس کر کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق شیرشاہ کے علاقے عالمگیر روڈ آصف لیبارٹری کے قریب بجلی کے پی ایم ٹی میں پھنس کر کرنٹ لگنے 40 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔متوفی کی لاش کئی گھنٹے پی ایم ٹی میں پھنسی رہی بعدازاں متعلقہ محکمہ کے ملازمین نے آکر جاں بحق ہونے شخص کی لاش پولیس کی مدد سے نیچے اتار کر ایدھی ایمبولینس سول اسپتال منتقل کی۔
ایدھی ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے۔متوفی کی لاش پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد شناخت ورثا کے لیے ایدھی سردخانے منتقل کر دی۔
ایس ایچ او شیرشاہ انسپکٹر نند لعل سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا۔ اس بارے میں بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ جاں بحق ہونے والا شخص خودکشی کرنے کے لیے پول پر چڑھا تھا یا بجلی کی چوری کے لیے کنڈا لگانے چڑھا تھا ۔