لاہور:
گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ ایک تو نیا سال مبارک، دوسرا کرم میں جو امن معاہدہ ہو گیا ہے یہ بھی قوم کو مبارک ہو، یہ ایشو بہت تاخیر کا شکار ہو گیا تھا اور مسائل بڑھتے جا رہے تھے، ہم کہہ سکتے ہیں کہ سال کا آغاز بڑا اچھا ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مجھے اس بات سے بھی اتفاق ہے کہ نبیل گبول کا یہ بیان ہی ہے لیکن یہ بیان ماحول بنانے کیلیے ہے۔
تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ ایک عمومی تاثر تو یہی ہے کہ مذاکرات بہت اہمیت کے حامل ہیں لیکن مذاکرات کچھ دو اور کچھ لو کی بنیاد پر ہوتے ہیں، تبھی مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں۔
تجزیہ کار عامرا لیاس رانا نے کہا کہ نبیل گبول نے جو کام کیا تھا اور وہ جو چاہ رہے تھے وہ آپ نے بھی کر دیا ان کے ٹی وی انٹرویو کو اٹھا کر یہاں چلا دیا، ان کی جتنی ویلیو تھی وہ پوری ہو گئی، ان کا سودا بک گیا۔
تجزیہ کار نوید حسین نے کہا کہ نبیل گبول نے جو بیان دیا ہے اس کو بیان کی حد تک ہی دیکھنا چاہیے کیونکہ اس کی بیان بازی سے زیادہ کوئی حیثیت نہیں ہے، تمام فریقین کا اتفاق ہے کہ معیشت کی بحالی ملک کیلیے بقا کا ایشو ہے، ملک کی سالمیت اور بقا معاشی بحالی پر منحصر ہے۔
تجزیہ کار محمد الیاس نے کہا کہ نبیل گبول کی جو بات ہے اس میں ایسا نہیں ہے کچھ جو دیکھنے میں آ رہا ہے کہ فوری تبدیلی اس طرح کی کوئی ہو گی، یہ باتیں محض باتیں ہیں کیونکہ اتنا زبردست جو کیا کہتے ہیں اس ٹائم جو سسٹم ہے ان کے کہنے پر پرائم منسٹر ان کی ہاں میں ہاں، جو بھی بات ہے اس میں ملاتے ہیں ، کوئی رکاوٹ نہیں ہے تو پھر ظاہر ہے ایسا بندہ زیادہ بہتر طریقے سے چل سکتا ہے۔