یونان کشتی حادثہ :انکوائری میں افسران کو کلین چٹ

کشتی حادثے کی تحقیقات میں کسی اعلیٰ افسر پر کوئی ذمے داری نہ ڈالی گئی نہ ہی کوئی اعلیٰ افسر مستعفی ہوا


یونان میں انسانی اسمگلروں نے جان بوجھ کر کشتی کو ڈبویا، ہنگری میں سخت قوانین کا نفاذ، سرحدی باڑ پھلانگنے والا گرفتار ہوگا فوٹو: فائل

لاہور:

یونان کشتی حادثے پر وزیر اعظم کے سخت نوٹس پر ایف آئی اے کے اعلی حکام نے پھر تیاں دکھا نا شروع کردیں۔کشتی حادثے کی تحقیقات میں کسی اعلیٰ افسر پر کوئی ذمے داری نہ ڈالی گئی نہ ہی کوئی اعلیٰ افسر مستعفی ہوا۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے اردل روم میں پیش ہونے والے 35 ملازمین کو حادثے کا ذمہ دار قرا دیتے ہوئے ملازمت سے برخاست کردیا ۔13 اہلکاروں کیخلاف مقدمات درج کروا دیئے ۔ ایف آئی اے کے جونیئر افسران و اہلکار ڈائریکٹر جنرل کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے

۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے اردلی روم کا انعقاد کیا۔ اردل روم میں کشتی حادثات میں ملوث 49 اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائیوں پر سماعت کی۔کشتی حادثات میں ملوث 4 انسپکٹرز، 10 سب انسپکٹرز ، 2 اے ایس آئی 5 ہیڈ کانسٹیبل اور 14 کانسٹیبلز کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔

انسانی سمگلنگ میں ملوث 13 اہلکاروں کیخلاف مقدمات درج کروا دیئے گئے۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے کہا ہے کہ کشتی حادثات میں غفلت اور لاپروائی برتنے میں ملوث اہلکاروں کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

کشتی حادثات میں ملوث اہلکاروں کے خلاف انضباطی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا، محکمانہ احتساب کا مقصد ادارے کو کرپشن اور دیگر بے ضابطگیوں میں ملوث کالی بھیڑوں سے پاک کرنا ہے۔ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔

ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے کہا کہ معصوم شہریوں کے استحصال میں ملوث اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ادارے میں احتسابی عمل سے ہی انسانی سمگلنگ کا خاتمہ ممکن ہوگا۔

غفلت برتنے والے افسران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ دریں اثناء ہمارے نمائندگان کے مطابق ایف آئی اے اسلام آباد زون نے انٹیلیجنس بیسڈ کریک ڈائون کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ انتہائی مطلوب6 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔پسرور سے نامہ نگار کے مطابق یونان کشتی حادثہ میں جاں بحق 13 سالہ عابدجاوید کی لاش آبائی گائوں موریکے ججہ پہنچ گئی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں