کراچی:
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب کو گوادر سے لاہور منتقل کیا جاسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لاجسٹک چیلنجز کے پیش نظر تبدیلی کا قوی امکان ہے، ابتدائی طور پر پی سی بی نے لیگ کے نئے ایڈیشنزمیں پلیئرز کے چناؤ کی تقریب گوادر میں سجانے کااعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل کے ٹھکرائے گئے وارنر بھی پی ایس ایل10 پلئیرز ڈرافٹ میں شامل
لیکن اب اسے لاجسٹک مسائل کے سبب 11 جنوری کو لاہور میں ہی منعقد کیا جاسکتا ہے۔
پی ایس ایل کا 10 واں ایڈیشن 7 اپریل سے 20 مئی تک شیڈول ہے، اسے کامیاب بنانے کیلیے تیاریاں جاری ہیں۔