قصور ویڈیو اسکینڈل کے ملزم کی 10 سالہ سزا کیخلاف معافی کی درخواست

شواہد کا جائزہ نہیں لیا گیا 10 سالہ سزا کالعدم قرار دی جائے، ،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں استدعا


ویب ڈیسک January 02, 2025

قصور ویڈیو اسکینڈل کے ملزم حسیم عامر نے 10 سالہ سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں ملزم حسیم عامر نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس 10 سال کی سزا سنائی۔ ٹرائل کورٹ نے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا۔ عدالت 10 سالہ سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے اپیل منظور کرے۔

ملزم کے خلاف قصور تھانہ گنڈا سنگھ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں