کیا روہت شرما سڈنی ٹیسٹ میں کھیلیں گے؟ گوتم گمبھیر کا جواب دینے سے گریز

روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف جاری سیریز میں اپنی خراب فارم اور ٹیم کی بری کارکردی کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہیں


ویب ڈیسک January 02, 2025
نیوزی لینڈ نے بنگلورو ٹیسٹ میں بھارت کو 36 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر ہرایا تھا (فوٹو: فائل)

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ گوتم گمبھیر نے اس بات کی تصدیق کرنے سے انکار کردیا ہے کہ  کپتان روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں کھیلیں گے یا نہیں۔

بھارتی ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق جب بھارتی کوچ سے روہت شرما کی شمولیت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ  ٹیم نے ابھی اپنی پلیئنگ الیون کو حتمی شکل نہیں دی اور اس کا فیصلہ پچ کا جائزہ لینے کے بعد کل کیا جائے گا۔

ایک صحافی نے بھارتی کوچ سے یہ سوال کیا پوچھا کہ کپتان نے ٹیسٹ کے موقع پر پریس کانفرنس میں شرکت کیوں نہیں کی جب کہ یہ ایک روایت ہے تو گمبھیر نے بھارتی فاسٹ باؤلر آکاش دیپ کی انجری کی وجہ سے عدم شمولت کی تصدیق کی جب کہ وہ روہت شرما کی پلیئنگ الیون میں شمولیت کے حوالے سے کوئی واضح جواب نہیں دے سکے۔

انہوں نے کہا کہ روہت شرما کے ساتھ سب ٹھیک ہے، مجھے نہیں لگتا کہ یہ کوئی روایت ہے، ہیڈ کوچ یہاں موجود ہیں ، یہ کافی ہونا چاہئے، میں کل وکٹ  دیکھ کر ٹیم کو حتمی شکل دوں گا۔

اس سوال پر کہ  کیا روہت شرما بھارتی ٹیم کی منصوبہ بندی کا حصہ ہوں گے گمبھیر نے دہرایا کہ جیسا کہ میں نے ابھی کہا، ہم وکٹ کا جائزہ لیں گے اور کل پلیئنگ الیون کا اعلان کریں گے۔

جب ان سے دوبارہ یہ پوچھا گیا تو انہوں نے واضح انداز میں کہا کہ جواب وہ ہی ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف جاری سیریز میں اپنی خراب فارم اور ٹیم کی بری کارکردی کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہیں، آسٹریلیا کو 5 میچوں کی سریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں