عائزہ خان اور دانش تیمور کی بچوں کے ساتھ ڈانس ویڈیو نے تہلکہ مچادیا

عائزہ خان نے نئے سال کی خوشی مناتے ہوئے فیملی کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو شیئر کی ہے

پاکستانی ڈراموں کی نامور اداکارہ عائزہ خان اور اداکارہ دانش تیمور کی اپنے بچوں کے ساتھ ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔

نئے سال کی خوشی مناتے ہوئے منظر عام پر آنے والی اس پوسٹ میں دانش تیمور اور عائزہ خان ایک انگریزی گانے پر ڈانس کررہے ہیں، جس میں ان کے دونوں بچے بھی ساتھ دے رہے ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

عائزہ خان نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یہ دلکش پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’’بس ہم چار، اور ہزاروں یادیں میرے بچوں کے پسندیدہ گانے کے ساتھ بندھی ہوئی۔‘‘

عائزہ اور دانش کے 7 سالہ بیٹے ریان کے پوز اور ڈانس نے تو جیسے صارفین کو دنگ ہی کردیا ہے اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ریان کی بہترین پرفامنس پر مشتمل اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد کمنٹ سیکشن میں بھی تعریفوں کے انبار لگ گئے، ریان کی شاندار پرفارمنس نے نہ صرف مداحوں بلکہ کئی مشہور شخصیات کو بھی متاثر کیا۔

اداکارہ حرا سومرو نے ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا کہ ’’’ریان نے شو چرا لیا اور حورین بہت کیوٹ لگ رہی ہے، ہاہاہا، ماں باپ بھی ٹھیک ہی پرفارم کر رہے ہیں‘‘۔

جبکہ اداکارہ منال خان نے بھی ویڈیو میں عائزہ کے بیٹے کی تعریف میں لکھا کہ ’ریان آگ لگا رہا ہے‘‘۔

Load Next Story

انٹرٹینمنٹ

رائے