جنوب مشرقی یورپی ملک مونٹی نیگرو میں ایک مسلح شخص نے ریسٹورنٹ اور راہگیروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مونٹی نیگرو کے ایک چھوٹے سے ٹاؤن میں مسلح شخص نے ایک ریسٹورینٹ پر حملہ کردیا جس میں 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
خوف کی علامت بننے والے حملہ آور نے ریستوران سے باہر نکل کر اپنے راستے میں آنے والے دیگر تین مقامات پر بھی راہگیروں کو نشانہ بنایا جس میں مزید 4 افراد مارے گئے۔
مسلح شخص کے حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے جن میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پولیس حملہ آور کا تعاقب کرتے کرتے اس کے گھر تک پہنچ گئی جس پر ملزم نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ حملہ آور نے ایسا کیوں کیا۔ مقتولین کا قاتل کے ساتھ کوئی رشتہ بھی سامنے نہیں آیا۔
ایک ہی دن فائرنگ کے ایک واقع میں 10 افراد کی ہلاکت پر حکومت نے ملک بھر میں 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔