وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے جاری وارنٹ گرفتاری منسوخ

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کو بھی روک دیا


ویب ڈیسک January 02, 2025
علی امین گنڈاپور نے اپنی تقریر میں بے بنیاد الزامات عائد کردیے—فوٹو: فائل

راولپنڈی:

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے جاری وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے جب کہ انہیں اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کو بھی روک دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی مین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے منسوخ کیے۔

ملزم کے وکیل فیصل ملک نے بتایا کہ عدالت نے ہماری درخواست کو منظور کرتے ہوئے علی آمین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے ہیں کیونکہ وہ تمام مقدمات میں پہلے ہی پشاور ہائیکورٹ سے 16 جنوری تک ضمانت حاصل کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اے ٹی سی عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری تھانہ صدر حسن ابدال کے مقدمات میں جاری کیئے تھے۔

علی آمین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری 24 نومبر کو احتجاج کے حوالے سے تھانہ صدر حسن ابدال کے مقدمات میں جاری کیئے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں