پی آئی اے کی برطانیہ پروازوں سے پابندی ہٹوانے کیلیے سول ایوی ایشن اتھارٹی متحرک

برطانیہ کے لیے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن فروری میں بحال ہونے کا امکان ہے، ذرائع


طالب فریدی January 02, 2025

یورپ میں پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کی بحالی کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے) برطانیہ کی عائد پابندی ہٹانے کیلئے متحرک ہوگئی۔

ذرائع سول ایویشن اتھارٹی  کے مطابق برطانوی ڈپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ ( بی ڈی ایف ٹی) کا وفد رواں ماہ کے وسط میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔ برطانیہ کے لیے پی آئی اے کا براہ راست فلائٹ آپریشن فروری میں بحال ہونے کا امکان ہے۔ برطانوی سول ایوی ایشن کی ٹیم  15  سے 17 جنوری2025ء  کو  کراچی پہنچے گی۔  سی اے اے نے برطانوی ہوا بازی سے رابطہ کر کے سیکورٹی آڈٹ میں  استثنی کے لئے درخواست دی۔ برطانوی ڈی ایف ٹی  نے استثنی کے لئے رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے سی اے اے  کی مینول رپورٹ  پر اعتماد کا اظہارکیا۔ برطانوی ہوا بازی کی ٹیم رسمی طور پر سی اے اے  اور پی آئی اے کا سیفٹی آڈٹ کرے گی۔

 برطانوی ڈی ایف ٹی کی ٹیم پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کا آڈٹ  پہلے ہی کرچکی ہے جس پر پی آئی اے اور سی اے اے نے کامیابی حاصل کی تھی۔ ڈی جی سی اے اے  نادر  شفیع ڈار ذاتی طور پر برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کی بروقت بحالی کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی اور حفاظتی ٹیموں کی قیادت کر رہے ہیں۔

۔سول ایوی ایشن ڈی ایف ٹی کے  وفد کو بریفنگ دے گا۔  قوی امید ہے کہ پی آئی اے پر سے برطانیہ کیلئے براہ راست پروازوں پر سے پابندی فروری میں  ختم کردی جائے گی۔ پی آئی اے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کیلئے تیار ہے۔ ذرائع پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں مانچسٹر کیلئے براہ راست پروازیں شروع کی جائیں گی۔ دوسرے مرحلے میں لندن اوردیگر شہروں کیلئے پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ پی آئی اے یورپ اور برطانیہ کیلئے اپنے بوئنگ777طیارے آپریٹ کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں