پشاور:
محکمہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور میں گھوسٹ ملازمین کے جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے خزانے کو 48 لاکھ 38 ہزار روپے کے نقصان کا انکشاف کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور میں گھوسٹ ملازمین کے لیے جعلی اکاؤنٹس بنانے کی رپورٹ پر اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے کارروائی کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گھوسٹ ملازمین کے لیے جعلی اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں جس کے ذریعے تنخواہیں نکالی گئیں۔
جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے خزانے کو 48 لاکھ 38 ہزار 302 روپے کا نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس نے ملزمان زرغون شاہ ولد گلوب شاہ، سید حارث شاہ ولد زرغون شاہ اور بینک ملازم اشفاق ندیم ولد عبداللہ جان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہیں، ملزم زرعون شاہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ مزید گرفتاریوں کے لیے کوششیں جاری ہی