ایک اور اہم کیوی بلے باز پی ایس ایل10 پلئیرز ڈرافٹ میں شامل

مارک چیمپ مین نے پی ایس ایل کھلنے کیلئے اپنا نام باضابطہ طور پر پلئیرز ڈرافٹ میں درج کروادیا


ویب ڈیسک January 02, 2025

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن  کے لیے غیرملکی پلئیر کی ڈرافٹ رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے اور اب نیوزی لینڈ کے ایک اور کھلاڑی نے لیگ میں شمولیت کے لیے اپنی دستیابی ظاہر کردی۔

نوجوان مایہ ناز کیوی بلے باز مارک چیمپ مین نے بھی پی ایس ایل کھلنے پر رضامندی دے دی اور پاکستان سپر لیگ کیلئے اپنا نام باضابطہ طور پر پلئیرز ڈرافٹ میں درج کروادیا ہے۔ 

ان سے قبل  نیوزی لینڈ کے اسٹار پیسر ایڈم ملنے بھی غیرملکی پلئیر ڈرافٹس میں اپنا نام درج کروادیا ہے، انکے علاوہ دیگر کیوی کھلاڑیوں میں ڈیرل مچل، ٹم ساؤتھی اور مارٹن گپٹل کے نام سرفہرست ہیں۔  

اسی طرح کرس ووکس اور جونی بیئراسٹو کی شمولیت انگلش بورڈ کے این او سی سے مشروط ہوگی۔ بھارت کے سوا دیگر تمام ٹیسٹ ممالک کے کرکٹرز ڈرافٹ میں شریک ہیں، اسٹار کرکٹرز کو لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ معاوضہ دیا جائے گا.

آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے بھی پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کیلئے اپنا نام باضابطہ طور پر پلئیرز ڈرافٹ میں درج کروادیا ہے.

پی ایس ایل کا 10 واں ایڈیشن 7 اپریل سے 20 مئی تک شیڈول ہے، اسے کامیاب بنانے کیلیے تیاریاں جاری ہیں۔
 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں