بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ گوتم گمبھیر ڈریسنگ روم معاملات میڈیا پر آنے برہم ہوگئے اور کہا کہ میں کسی رپورٹر کو جوابدہ نہیں ہوں ور ڈریسنگ روم کا ماحول کنٹرول میں ہے۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق میبلرن ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کے ساتھ کی گئی سخت گفتگو سامنے آنے کے بعد بھارتی کوچ نے اعتراف کیا کہ بارڈر-گاوسکر ٹرافی کا چوتھا ٹیسٹ ہارنے کے انہوں نے ٹیم کے ساتھ "ایماندارانہ" بات چیت کی۔
ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب کہ میلبورن ٹیسٹ میں شکست کے بعد اور سڈنی ٹیسٹ سے قبل یہ رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ آسٹریلیا میں بھارتی ٹیم کی خراب کارکردگی پر گوتم گمبھیر کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور انہوں نے کھلاڑیوں کو کھری کھری سنادی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا روہت شرما سڈنی ٹیسٹ میں کھیلیں گے؟ گوتم گمبھیر کا جواب دینے سے گریز
آج سڈنی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ مجھے کسی بھی رپورٹ کا جواب دینے کی ضرورت ہے، کچھ ایماندارانہ الفاظ ہیں، میں بس اتنا ہی کہہ سکتا ہوں، اگر آپ آگے بڑھنا اور کچھ بڑا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ایمانداری بہت ضروری ہے۔
گوتم گھمبیر میں کسی رپورٹر کو جوابدہ نہیں ہوں ور ڈریسنگ روم کا ماحول کنٹرول میں ہے، ٹیسٹ ہارنے پر سب سے وہ بات کی جو سچ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: "بس بہت ہوگیا" ہیڈکوچ گوتم گمبھیر نے کھلاڑیوں کو کھری کھری سنادیں
ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے 40-45 دن پہلے کہا تھا کہ ہم اس صورتحال میں ہوں گے کہ ہم سڈنی میں سیریز ڈرا کر سکتے ہیں تو یہ ایک اچھی پوزیشن ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ کچھ بھی قابو سے باہر ہے۔