کوئلہ جلا کر سونے والے 2 مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق

مزدور کمرے میں آکسیجن کم ہونے سے جاں بحق ہوئے، پولیس


ویب ڈیسک January 02, 2025

راولپنڈی میں زیرتعمیر عمارت میں کوئلہ جلا کر سونے والے 2 مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی تھانہ روات کے علاقہ میں زیر تعمیر عمارت میں 2 مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔ ایک مزدور کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق مزدور کمرے میں کوئلے جلا کر سوئے تھے اور آکسیجن کم ہونے پر دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق مزدوروں کی شناخت محمد فیاض اور غلام شبیر کے نام سے کی گئی۔ جاں بحق مزدوروں کا تعلق کوٹ ادو سے ہے۔ مزدوروں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں