پشاور: بلدیاتی نمائندوں اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب

حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کے مطالبات تسلیم کرلیے، چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کے لیے بیس روز کا وقت مانگ لیا


اسٹاف رپورٹر January 02, 2025

پشاور:

بلدیاتی نمائندوں اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کے مطالبات تسلیم کرلیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کے لیے 20 روز کا وقت مانگا ہے۔

مئیر پشاور زبیر علی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہمارے حکومت سے معاملات طے پاگئے ہیں، مذاکرات کو حتمی شکل دینی ہے، حکومتی کمیٹی جناح پارک آکر اعلان کرے گی۔

واضح رہے کہ بلدیاتی ملازمین نے گزشتہ کئی برس سے فنڈز نہ ملنے پر کے پی اسمبلی کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا تھا جس پر پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیا تھا اور شیلنگ کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں