دلجیت دوسانجھ نے مودی کو ملاقات میں کیا تحفہ دیا؟ جانئے دلچسپ تفصیلات!

گلوکار  نے حالیہ دنوں میں گانے کے مواد پر پابندیوں سے متعلق چیلنجز کا ذکر کیا


ویب ڈیسک January 02, 2025

بھارتی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے نئے سال کے پہلے دن بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی، جہاں وزیراعظم نے ان کے عالمی سطح پر کامیابی کے لیے مبارکباد دی۔

ملاقات کے دوران دلجیت کی بین الاقوامی شہرت، بھارتی موسیقی کی ثقافتی اہمیت، اور یوگا کی طاقت پر گفتگو ہوئی۔

دلجیت نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی جس میں نریندر مودی نے کہا، ’’جب ایک بھارتی گاؤں کا لڑکا دنیا بھر میں مشہور ہوتا ہے تو خوشی ہوتی ہے۔ آپ کا نام دلجیت رکھا گیا، اور آپ سب کے دل جیت رہے ہیں۔‘‘

دلجیت نے جواباً اپنی سفر کے تجربات کا ذکر کیا اور کہا، ’’ہم پڑھتے تھے ’میرا بھارت مہان‘، لیکن جب ملک کے مختلف حصے دیکھے، تب اس کا مطلب سمجھ میں آیا۔‘‘

ملاقات میں یوگا بھی زیرِ بحث آیا، جسے دونوں شخصیات نے بھارت کا عظیم ورثہ قرار دیا۔

دلجیت نے کہا، ’’یوگا ہماری ثقافت کا سب سے بڑا جادو ہے،‘‘ جبکہ مودی نے یوگا کی طاقت کو عالمی اتحاد اور ذہنی سکون کا ذریعہ قرار دیا۔

ملاقات کے اختتام پر دلجیت نے ایک بھجن پیش کیا، جسے وزیراعظم نے دُھولک کی طرز پر میز پر ہاتھ سے تال دے کر انجوائے کیا۔ یہ لمحہ دونوں کے درمیان خوشگوار تعلقات اور باہمی احترام کو ظاہر کرتا ہے۔

دلجیت نے نریندر مودی کو اپنی مشہور ’دل-لومیناٹی‘ ٹور کا ایک پوسٹر تحفے میں دیا، جو ان کے کامیاب میوزیکل ایونٹس میں سے ایک رہا۔ اس ٹور نے دلجیت کو عالمی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں مزید مضبوط مقام دیا۔

گلوکار نے حالیہ دنوں میں گانے کے مواد پر پابندیوں سے متعلق چیلنجز کا ذکر کیا۔ ان کے گانوں میں شراب اور منشیات کے حوالوں پر کچھ ریاستی حکومتوں نے اعتراض کیا، جس کے بعد دلجیت نے اپنے گانوں میں تبدیلی کی۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ گانوں میں بھی ایسے حوالہ جات موجود ہیں، لیکن ان پر پابندی نہیں لگائی جاتی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں