سالِ نو کے جشن پر امریکا میں دو روز میں دوسرا بڑا حملہ؛ ہلاکتوں کا خدشہ

امریکا میں ہی سال نو کا جشن منانے والوں کو گاڑی سے کچل دیا گیا تھا


ویب ڈیسک January 02, 2025

نیویارک میں رات گئے نائٹ کلب پر نامعلوم کارسوار نے اس وقت اندھا دھند فائرنگ کردی جب بڑی تعداد میں شہری باہر نکل رہے تھے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کارسوار فائرنگ کرنے کے بعد بآسانی فرار ہوگیا۔ فائرنگ میں11 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 3 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : سال نو کے جشن پر 15 امریکیوں کو کچلنے والا کون تھا؟ امریکی فوجی سے داعش جنگجو بننے کا سفر

پولیس تاحال حملہ آور کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم اور اس کی کار کی تلاش جاری ہے۔

نیویارک پولیس کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور نے چلتی گاڑی سے ناٹ کلب سے باہر آنے والوں پر فائرنگ کی تھی۔

پولیس نے شہریوں سے ملزم کی گرفتاری میں مدد دینے کی اپیل بھی کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نیو اورلینز میں سال نو کا جشن منانے والے شہریوں پر حملہ آور نے گاڑی چڑھا دی تھی جس میں 15 امریکی ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں