روہت شرما کا آسٹریلوی وزیر اعظم کی دعوت میں خطاب سے انکار کر دیا

روہت شرما کو تقریب سے خطاب کرنا تھا لیکن انہوں نے آخری لمحات میں انکار کر دیا


ویب ڈیسک January 02, 2025

بھارت کی آسٹریلیا کے خلاف جاری پانچ میچز کی ٹیسٹ سیریز جہاں کپتان روہت شرما کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہو رہی ہے، گراؤنڈ سے باہر ان کے اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے درمیان تلخیوں کی خبریں بھی خوب پھیل رہی ہیں۔


روہت شرما نجی مصروفیات کے سبب پہلے ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکے تھے لیکن ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے بعد سے اب تک وہ پانچ اننگز میں محض 31 رنز بنا سکیں ہیں۔

سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 3 جنوری بروز جمعے سے شروع ہوگا لیکن اس سے قبل بھارتی ڈریسنگ روم نااتفاقی کی خبریں گرم ہیں۔

مزید پڑھیں:  روہت جانے کا وقت ہوگیا ہے! بھارتی صحافی کا کپتان سے ریٹائرمنٹ کا مطالبہ

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کو آسٹریلوی وزیر اعظم کی جانب سے سالِ نو کے موقع پر ایک آفیشل تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔

تقریب میں کپتان روہت شرما کو خطاب کرنا تھا لیکن آخری لمحات میں انہوں نے خطاب سے انکار کیا اور ان کی جگہ تقریب سے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے خطاب کیا۔

مزید پڑھیں: "بس بہت ہوگیا" ہیڈکوچ گوتم گمبھیر نے کھلاڑیوں کو کھری کھری سنادیں

واضح رہے پری میچ کانفرنس میں ڈریسنگ روم کے متعلق سوال کرنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ گوتم گمبھیر ڈریسنگ روم معاملات میڈیا پر آنے برہم ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں