ایسا انڈین کامیڈین جس نے کمائی میں کپل شرما کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

فلم انڈسٹری میں خدمات کے اعتراف میں پدم شری جیسے اعلیٰ شہری اعزاز سے نوازا گیا ہے


ویب ڈیسک January 02, 2025

بھارت میں کامیڈی کی دنیا کے امیر ترین ستارے کا نام سامنے آیا ہے، اور یہ نام کپل شرما، سنیل گروور، یا جونی لیور نہیں بلکہ معروف اداکار برہمنندم کا ہے، جن کی دولت کا اندازہ 490 کروڑ روپے ہے۔

برہمنندم 1 فروری 1956 کو آندھرا پردیش کے ایک گاؤں پالم میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد ایک بڑھئی تھے، اور ان کا بچپن شدید مالی مشکلات میں گزرا۔ 

ابتدائی تعلیم کے بعد انہوں نے ماسٹر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی اور بطور تلگو لیکچرر کام شروع کیا۔ لیکن ان کا شوق تھیٹر اور نقل اتارنے کی طرف زیادہ تھا، جس نے انہیں 1985 میں ڈی ڈی تلگو کے پروگرام پاکاپاکالو کے ذریعے ٹی وی پر متعارف کرایا۔

برہمنندم نے 35 سالہ فلمی کیریئر میں 1,000 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ ان کی آمدنی کا زیادہ تر حصہ فلموں، برانڈ کی تشہیر، اور دیگر کاروباری منصوبوں سے ہوتا ہے، جن سے وہ سالانہ 2 کروڑ روپے کماتے ہیں۔

برہمنندم کو فلم انڈسٹری میں خدمات کے اعتراف میں پدم شری جیسے اعلیٰ شہری اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ مزید یہ کہ وہ سب سے زیادہ فلمی کریڈٹ حاصل کرنے والے زندہ اداکار کے طور پر عالمی ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں