کراچی:
تقریب پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) ہیڈ کوارٹرزکراچی میں اسلام آبادانٹرنیشنل ائیرپورٹ کی نج کاری کے حوالے بولی کی تقریب میں فنانشل پروپوزل، مالی پیش کش کو کھولا گیا، جس میں پروجیکٹ اسکوپ کا 47.25 فیصد کنسیشن فیس پی اے اے کو دینے کی پیش کش کی گئی۔
ترجمان پی اے اے کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری کے لیے فنانشل بڈ اوپننگ/ مالی بولی کی تقریب پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی ہیڈکوراٹرزکراچی میں ہوئی جہاں ٹی ای آر جی کنسورشیم کی جانب سے7 اکتوبر کو جمع کرائی گئی فنانشل پروپوزل، مالی پیش کش کو کھولا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس مالی پیش کش میں پراجیکٹ اسکوپ کا 47.25 فیصد کنسیشن فیس پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کو دینے کی پیش کش کی گئی ہے جبکہ ریفرنس پرسنٹیج 56 فیصد مقررتھا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ پیش کش اب تفصیلی جائزے کے لیے آئی ایف سی، جو کہ ٹرانزیکشن ایڈوائزر ہیں، کے پاس بھیجی جائےگی۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایف سی اپنی جائزہ رپورٹ 9 جنوری 2025 تک پی اے اے کوپیش کرےگا اور کنسیپشن ایوارڈ کرنے کا حتمی فیصلہ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے جائزے اوروفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔