سانحہ 9 مئی،معافی کے بعد رہا ہونے والے پی ٹی آئی کارکنان کا وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی میں پرتپاک استقبال

صوبائی وزرا نے رہائی پانے والے کارکنان کا پرتپاک استقبال کیا


احتشام خان January 02, 2025

پشاور:

9 مئی کے واقعات میں فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے تحریک انصاف کے کارکن معافی کے بعد جیل سے رہا ہوکر وزیراعلی ہاؤس پشاور پہنچے جہاں صوبائی وزرا نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  بانی چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو تحریک انصاف کے کارکنوں نے پُرتشدد احتجاج کیا جس پر انہیں گرفتار کرکے فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے۔

فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ مجرمان کی معافی کے اعلان کے بعد آج 19 کارکنوں کو رہا کردیاگیا ، جن میں چھ کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے مردان اور دیر سے ہے۔

رہائی کے بعد کارکن وزیراعلی ہاؤس پشاور پہنچے جہاں صوبائی مینا خان اور ایم پی اے شفیع اللہ خان نے ان کا استقبال کیا، جس کے بعد رہا ہونے والے کارکن اپنے اپنے علاقوں کو روانہ ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں