کراچی:
ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، مجموعی ذخائر 16 ارب 40 کروڑڈالر کی سطح پر آگئے۔
اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ ذخائر کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے۔ مرکزی بینک کے مطابق 27 دسمبر کو ختم ہونےو الے ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کمی کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری زخائر 11 ارب 71 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 69 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 27 دسمبر 2024ء کو زرمبادلہ ذخائر کی مجموعی مالیت 16 ارب 40 کروڑ 87 لاکھ ڈالر تھی۔