شوبز عروج پر بالی ووڈ چھوڑنے والی اداکارہ کی دولت نے سب کو حیران کر دیا!

انہوں نے 2019 میں شو ڈائن کے بعد اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کی

بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ آشکا گوراڈیا نے اپنی شاندار اداکاری کیرئیر کو خیرباد کہہ کر کاسمیٹک بزنس میں قدم رکھا۔ آج وہ اپنی کمپنی کی کامیابی کی بدولت کمائی میں کئی بالی ووڈ اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ چکی ہیں۔

آشکا گوراڈیا نے 2019 میں ٹی وی انڈسٹری چھوڑنے کے بعد 2020 میں اپنے دوستوں اشوتوش ولانی اور پریانک شاہ کے ساتھ رینی کاسمیٹکس کی بنیاد رکھی۔ صرف دو سالوں میں، ان کی کمپنی کی مالیت 100 ملین ڈالر یعنی 820 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔

آشکا گوراڈیا اس کمپنی کی ڈائریکٹر اور چیف مارکیٹنگ آفیسر ہیں۔ ان کی کمپنی کے پورٹ فولیو میں 200 سے زائد مصنوعات شامل ہیں، جو مختلف آن لائن پلیٹ فارمز پر دستیاب ہیں۔ گزشتہ سال کمپنی نے 25 ملین ڈالر کی فنڈنگ حاصل کی، اور اس کے بعد اس کی کل ویلیو ایشن 100 ملین ڈالر بتائی گئی۔

آشکا نے 2002 میں شو اچانک 37 سال بعد سے ٹی وی انڈسٹری میں قدم رکھا اور مشہور ڈرامے کسوم میں کُمُد کا کردار ادا کیا۔ وہ کئی مشہور شوز جیسے سندور تیرے نام کا، میرے اپنے اور ویرُدھ میں بھی جلوہ گر ہوئیں۔ انہوں نے 2019 میں شو ڈائن کے بعد اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کی۔


 

Load Next Story