ہفتے سے کراچی میں سردی کی نئی لہر کا امکان

سردی کی نئی لہرکے دوران کراچی سمیت صوبے کے بیشتراضلاع میں کم سے کم پارہ 4 سے7 ڈگری تک کم ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات


اسٹاف رپورٹر January 02, 2025
—فوٹو: فائل

کراچی:

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سردی کی نئی لہر4 جنوری سے کراچی سمیت دیہی سندھ کے مختلف اضلاع کواپنی لپیٹ میں لے گی، ہفتے کو شہرمیں تندوتیزہوائیں چلنے اورکم سے کم پارہ کئی ڈگری کمی سے سنگل ڈیجیٹ میں 06ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی جاری پیش گوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ شمالی بلوچستان اورملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگیا،4 اور5 جنوری کے درمیان دیہی سندھ کے اضلاع قمبرشہدادکوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور،کشمور، سکھرمیں چند مقامات پرہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔

سردی کی نئی لہرکے دوران کراچی سمیت صوبے کے بیشتراضلاع میں کم سے کم پارہ 4 سے7 ڈگری تک کم ہوسکتا ہے، ارلی وارننگ کے مطابق ہفتے کوکراچی میں تندوتیزہوائیں چل سکتی ہیں، یخ بستہ ہواوں کی وجہ سے کم سے پارہ 06ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

جمعرات کوشہرمیں سردی کی شدت میں کمی ریکارڈ ہوئی، کم سے کم درجہ حرارت گذشتہ روز کے مقابلے میں 1.5 ڈگری اضافے سے13.5 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ایک ڈگری اضافے سے28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں