بلدیاتی نمائندوں کے مطالبات؛ کے پی حکومت نے 10 روز کا وقت مانگ لیا

ہم نے حکومت کو 20 روز کا وقت دیا ہے کہ اس دوران ہمارے جو مطالبات ہیں اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا جائے،میئرپشاور


وقائع نگار January 02, 2025
فوٹو: فائل

پشاور:

خیبرپختونخوا حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو تسلیم کرتے ہوئے اس پر عمل درآمد کے لیے وقت مانگ لیا، بلدیاتی نمائندوں نے حکومت کو وزیراعلی سے ملاقات کے درمیان طے پانے والے چارٹرآف ڈیمانڈ پرعمل درآمد کے لیے 20 روز کا وقت دے دیا۔

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے اختیارات کی بحالی، فنڈز کے اجراء اور قبائلی علاقوں میں بلدیاتی نمائندوں کو دفاتر اور وسائل دینے کے حوالے سے پشاور میں بدھ کے روز احتجاج کیا تھا، جس پر پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا  استعمال کیا تھا، جس کے بعد حکومت اور بلدیاتی نمائندوں کے درمیان مذاکرات ہوئے۔

 وزیر بلدیات کی سربراہی میں ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے میئر پشاور زبیر علی نے بتایا کہ حکومت نے ہمارے مطالبات سے اتفاق کرلیا ہے اور10 روز کا وقت مانگا ہے لیکن ہم نے حکومت کو 20 روز کا وقت دیا ہے کہ اس دوران ہمارے جو مطالبات ہیں اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں