زیرسمندر کیبل میں خرابی، ملک میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ ہے، پی ٹی اے

متعلقہ ٹیمیں خرابی کو دور کرنے کے لیے متحرک ہیں، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی


ویب ڈیسک January 02, 2025

اسلام آ باد:

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ قطر کے قریب زیر سمندر کیبل میں خرابی کی وجہ سے ملک میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پی ٹی اے نے کہا ہے کہ قطر کے قریب زیر سمندر کیبل اے اے ای-1 میں خرابی کی اطلاع ملی ہے۔ یہ کیبل پاکستان کی بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک کے لیے استعمال ہونے والی سات کیبلز میں سے ایک ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق زیر سمندر کیبل میں خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ صارفین کی سروس متاثر ہوسکتی ہے،خرابی کو دور کرنے کے لیےمتعلقہ ٹیمیں کام کرہی ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے صورت حال کی نگرانی کر رہی ہے اور صارفین کو اپڈیٹ فراہم کرتی رہے گی۔

پی ٹی اے نےصارفین سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہ کرم سروس کی بحالی تک تحمل کا مظاہرہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں