کراچی میں نئے سال کے دوسرے ہی روز ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل

20 سالہ اطہر کو بھینس کالونی نمبر 10 میں ڈکیتوں نے گولی ماری، مقتول کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی

فوٹو فائل

کراچی:

شہر قائد میں نئے سال کے دوسرے روز ڈکیتی مزاحمت پر پہلا نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سکھن بھینس کالونی روڈ نمبر 10 کے قریب مسلح افراد نے مزاحمت پر 20 سالہ اطہر کو سینے میں گولی مار کر جان لے لی۔

ریسکیو حکام نے نوجوان کو کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے واقعے کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کہنے سے گریز کیا۔

نوجوان کے ماموں شوکت نے بتایا کہ واقعہ لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر پیش آیا، مقتول موٹرسائیکل پر روٹی لینے گیا تھا جہاں ڈاکوؤں نے اُسے لوٹنے کیلیے روکا اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ مقتول بھینس کالونی میں گوالے کا کام کرتا تھا اور ایک سال قبل شادی ہوئی تھی۔ انہوں نے قاتلوں کی گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

Load Next Story