زیبرا فش میں چھپا انسانی صحت کا بڑا راز!

یہ دریافت انسانوں کی قلبی صحت کی بحالی کے لیے امید کی نئی کرن ہے


ویب ڈیسک January 03, 2025

سائنس دانوں نے زیبرا فش میں ایک پروٹین ایچ ایم جی اے 1 دریافت کیا ہے جو غیر فعال جینز کو فعال کر کے چوہوں کے کمزور دِلوں کو بحال کر سکتا ہے۔ یہ دریافت انسانوں کی قلبی صحت کی بحالی کے لیے امید کی نئی کرن ہے۔

ہیوبرخت انسٹیٹیوٹ کے بیکرز گروپ کے سائنس دانوں نے چوہوں کے مسائل زدہ دِلوں کو زیبرا فش میں پائے جانے والے پروٹین کا استعمال کرتے ہوئے ٹھیک کر کے اہم کامیابی حاصل کی ہے۔

تحقیق میں ایچ ایم جی اے 1 نامی پروٹین کی شناخت کی جو زیبرا فش میں قلبی صحت کی بحالی کے لیے اہم ہوتا ہے۔

تحقیق کے اندر ایچ ایم جی اے 1 نے کامیابی کے ساتھ چوہوں میں غیر فعال جینز کو فعال کیا جس سے بغیر کسی نقصان (جیسے کہ دل کا بڑا ہوجانا) کے دل کی صحت بحال ممکن ہوئی۔

ڈچ ہارٹ فاؤنڈیشن اور ہارٹ کائنڈ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کی جانے والی اس کامیاب تحقیق میں ہارٹ فیلیئر کا مقابلہ کرنے کے لیے ری جینریٹیو تھراپیز کے وضع کیے جانے کی طر اہم پیشرفت سامنے آئی۔

تحقیق کے نتائج جرنل نیچر کارڈیو ویسکیولر ریسرچ میں شائع ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں