مختلف علاقوں میں بلندی سے گرنے کے واقعات میں نوعمر لڑکے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ملیر ملت ٹاؤن رہائشی عمارت کی چھت سے گر کر نوعمر لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لائی گئی۔
اس حوالے چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 10 عبدالمطلب کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ رہائشی عمارت کی چھت سے گرنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔
دریں اثنا کلفٹن 2 تلوار کے قریب زیر تعمیر عمارت میں کام کے دوران گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی۔
چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 27 سالہ عرفان کے نام سے کی گئی جو کہ محنت کش تھا جبکہ واقعہ عمارت میں کام کے دوران بلندی سے گرنے کے باعث پیش آیا تھا تاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔