ہماری جو بات تھی ہم نے انکے سامنے رکھ دی، شیخ وقاص اکرم

اچھے ماحول میں بات ہوئی، کوئی چیز ناممکن نہیں ہوتی،خالد حسین مگسی


مانیٹرنگ ڈیسک January 03, 2025

اسلام آباد:

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ مذاکراتی نشست ہوئی ہے اور یہ پہلا پراپر موقع تھا جس میں دونوں فریقین کی طرف سے ساری لوگ موجود تھے،ہماری جو بات تھی ہم نے ان کے سامنے رکھ دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں آپ کو واضح بتا دیتا ہوںکہ 26 تاریخ کو جو شہادتیں ہیں ان کا انصاف جو ہمارے اسیران ہیں جعلی مقدمات میں خصوصاً 26 اور 9 مئی کے حوالے سے ان کوانصاف، ساتھ ہمارے جو مسنگ لوگ ہیں ان کا بھی پتہ چلنا چاہیے کہ کہاں ہیں۔

حکومتی مذاکراتی ٹیم کے رکن خالد حسین مگسی نے کہا کہ بہت اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی، رویہ مثبت تھا، ایک سوال پر انھوں نے مذاکرات کے حوالے سے پریس ریلیز جاری کر دی گئی ہے، آپ کے پاس نقل آ گئی ہوگی اسی پر ہی ہے، اگلے ہفتے دیکھیں گے ان سے ملاقات کے بعد، ان کے مطالبات کو دیکھا جائے گا، کوئی چیز ناممکن نہیں ہوتی۔

ماہر قانون حافظ احسان احمد نے کہا کہ پاکستان میں جتنے بھی سویلیز کے ملٹری کورٹس کے اندر ٹرائلز ہوتے ہیں وہ فیڈرل گورنمنٹ کی پرمیشن اور اپروول کے ساتھ ہوتے ہیں، اگر ملٹری کورٹس یا فیلڈ جنرل کورٹ مارشل جو ہے سزائیں دے دیتے ہیں تو اس کی کنفرمیشن کی جو پاور ہے وہ فیڈرل گورنمنٹ اور چیف آف آرمی اسٹاف کے پاس سیکشن 120کے نیچے ہوتی ہے اور اس کے ساتھ پاکستان آرمی ایکٹ کو جو سکیشن 143ہے، اس کے اندر فیڈرل گورنمنٹ اور چیف آف آرمی اسٹاف پارڈن بھی کر سکتے ہیں اور ریمٹ بھی کر سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں