2030 تک 30 فیصد الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کا ہدف مقرر
ماحول دوست مستقبل کی جانب قدم، 2030 تک 30 فیصد الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کا ہدف مقرر کر دیا گیا جس کے حصول کیلیے ایس آئی ایف سی کی معاونت سے اقدامات شروع کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق الیکٹرک وہیکل انڈسٹری کے فروغ کیلیے غیر ملکی کمپنیوں کی شراکت داری سے ای وی یونٹس اور چارجنگ انفرا اسٹرکچر کے قیام کی کوششیں تیز ہو گئیں جو کہ نئی نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی کے مقررہ حد کے مطابق ہے۔
الیکٹرک وہیکل مارکیٹ کی توسیع میں چینی کمپنیاں پیش پیش ہیں، چنگان، ایم جی اور آئما کا پاکستان میں ای وی لانچ کرنے کا منصوبہ سامنے آیا ہے،جس میں ایس آئی ایف سی کے تعاون سے 25 کروڑ ڈالر کی نجی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔
نشاط گروپ کے آٹوموبائل ڈویژن نے جنوبی کوریا کی ہونڈائی کیساتھ ای وی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری الیکٹرک گاڑیوں، موٹر سائیکلز اور رکشوں کیلیے چارجنگ سٹیشنز قیام کا عندیہ دے چکے ہیں۔