بادل برسانے والا سسٹم کب ملک میں داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا


ویب ڈیسک January 03, 2025

بادل برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے تاہم بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کل لاہور کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ 5 جنوری کو لاہور میں بھی بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ پنجاب بھر میں صبح اور رات کے وقت شدید دھند کا راج ہے جس سے سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ موٹرویز متعدد جگہوں پر سفر کے لیے بند کردی گئیں۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات  ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں