نیلم منیر کی شادی کی تقریبات شروع، مہندی کی تصاویر وائرل ہوگئیں
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور خوبرو اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے جس کا مداحوں کو بےصبری سے انتظار تھا۔
نیلم نے اپنی مایوں کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جن میں انہیں زرد رنگ کے روایتی لباس میں مہندی لگائے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک تصویر میں وہ اپنی والدہ کے ساتھ بھی نظر آ رہی ہیں۔ یہ تصاویر کراچی کے ایک خوبصورت مقام پر کیے گئے فوٹو شوٹ کی ہیں۔
مداح نیلم منیر کی ان تصاویر کو بہت پسند کر رہے ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔